ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گیمبیا کا جنگی جرائم کی عالمی عدالت کی رکنیت ختم کرنے کا اعلان

گیمبیا کا جنگی جرائم کی عالمی عدالت کی رکنیت ختم کرنے کا اعلان

Thu, 27 Oct 2016 12:14:13    S.O. News Service

بنجول ،26؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گیمبیا کی حکومت نے جنگی جرائم کی عالمی عدالت آئی سی سی کی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گیمبیا نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ عالمی عدالت صرف براعظم افریقہ کے شہریوں کے خلاف ہی کارروائی کرتی ہے۔ جنوبی افریقہ پہلے ہی دی ہیگ میں قائم اس عدالت سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔ جنوبی افریقہ نے بھی اس عدالت پر متعصبانہ رویے کا الزام عائد کیا تھا۔ اسی طرح برونڈی اور کینیا بھی اس عالمی عدالت کی رکنیت ختم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ 124ممالک آئی سی سی کے رکن ہیں۔


Share: